گوہاٹی، 27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اچانک آسام اور میزورم کے بیچ سرحد کو لےک تنازعہ نے اس وقت خوفناک شکل اختیار کر لی جب پر شدد جھڑپوں میں چھہ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ان جھڑپوں میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت 50 دیگر لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں فریق نے ایک دوسرے کی پولیس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس معاملہ میں دنوں نے مرکز سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے خبر یہ بھی ہے کہ سرحد کو لے کر دونوں صوبوں کے وزراعلی کے بیچ کہا سنی بھی ہوئی ہے۔
واضح رہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دونوں صوبوں کے وزراء اعلی سے گفتگو کی ہے اور ان سے سرحد پر امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔دونوں ریاستوں کے بیچ یہ تنازعہ بہت لمبے وقت سے ہے۔آسام کے براک وادی کے ضلع کچھار،کریم گنج اور ہیلا کانڈیہ میزورم کے تین اضلاع آئیذول، کولاسب اور مامت کے ساتھ 164 کلومیٹر لمبی سرحد شیئر کرتے ہیں ۔
اس سارے معاملہ پر آسام کے وزیر اعلی نے ٹویٹ کیا ہے’’مجھے یہ اطلاع کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ آسام میزورم کی آئینی سرحد پر حفاظت کرتے ہوئے آسام پولیس کے چھہ بہادر جوان شہید ہو گئے ہیں ۔‘‘ دوسری جانب آسام کے وزیر اعلی نے میزورم پولیس کا وہ ویڈیو بھی ٹویٹ کیا ہے جس میں گولہ باری کے بعد وہ جشن منا رہے ہیں۔